امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ویب سائٹ پر جاری انتباہ میں کہا ہے کہ امریکی مسافر خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہاں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
امریکی شہریوں کو آزاد کشمیر نہ جانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے، کہاگیا ہے کہ وہاں دہشت گردی کے علاوہ مسلح لڑائی کا امکان بھی موجود ہے۔
ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محکمہ خارجہ نے کہا کہ پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشت گرد بغیر کسی انتباہ کے حملے کر سکتے ہیں، وہ نقل و حمل کے مراکز، بازار، شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ائرپورٹس، یونیورسٹیز، سیاحتی مقامات، اسکول، اسپتال، عبادت گاہوں اور سرکاری تنصیبات کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں پاکستان میں تعینات حکومتی اہلکاروں کو بیشتر بڑے اجتماعات میں شرکت کرنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔