سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 3 خوارجی مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 3 خوارجی مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیو رٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کہا کہ سیکیو رٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کی، آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونیوالے خوارج سیکیورٹی فو رسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *