قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قراردے دیا گیا

قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قراردے دیا گیا

سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

خیرپور میں حیران کن طور پر سید قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ خیرپور کے سرکاری آنکھوں کے اسپتال کے کنٹریکٹ پر انچارج ہیں اور سابقہ دور میں محکمہ صحت میں 161 سے زائد ملازمین کی بھرتی کی تھی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے ان کے حوالے سے ایک انفرادی کیس کے سلسلے میں رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے عدالت میں پیش کی جس میں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے سامنے یہ انکشاف آیا، عدالت نے اس معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے جب کہ سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اس سنگین غلطی کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے اورمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *