آئی پی ایل میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق محمد عامر نے بول پڑے

آئی پی ایل میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق محمد عامر  نے بول پڑے

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی چینل پر چیمپئنز ٹرافی کی نشریات کے دوران میزبان نے عامر سے پوچھا کہ کیا آپ نے برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل کھیلنے کا ارادہ کیا ہے؟ عامر نے جواب دیا کہ اگر مجھے اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں ضرور اس کیلئے جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اسپنرز کو نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے چیلنج قرار دے دیا

جب ان کی آئی پی ایل میں شرکت پر پاکستان میں ممکنہ تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر نے کہا میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 45 کھلاڑی ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شامل، نسیم شاہ کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل سے پابندی عائد کی گئی تھی، کئی سابق کھلاڑیوں نے لیگ میں کمنٹیٹر اور فرنچائز کوچ کے طور پر کام کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *