بابراعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، افطاری کی ویڈیو وائرل

بابراعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، افطاری کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم رمضان المقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور افطاری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو خانہ کعبہ کے اندر اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرتے اور افطاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22)

بابر اعظم کے بھائی سفیر اعظم نے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں بابر اعظم کے ساتھ افطاری کی ویڈیو شیئر کی، بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 15 مارچ کو  وطن واپس پہنچیں گے اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

بابر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں، واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ سال 2024 کو بھی رمضان المبارک میں پی ایس ایل سیزن 9 کے اختتام کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مسجد نبویﷺ میں نمازیں اور نوافل ادا کیے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *