جرمنی کا پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان

جرمنی کا پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان

کراچی میں جرمن قونصل خانے نے رمضان المبارک کے دوران پاسپورٹ جمع کرنے کے لیے اپنے اوقات کار میں ترمیم کا اعلان کیا ہے، جس میں رمضان المبارک کے احترام میں درخواست دہندگان کے لیے اپنے شیڈول کو ایڈجسٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی کا 2 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا منصوبہ

ایک سرکاری بیان کے مطابق قونصل خانے کی جانب سے پاسپورٹ جمع کرنے کے اوقات اب پیر سے جمعرات تک دوپہر ڈیڑھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔ عید الفطر کے بعد معمول کے آپریشن کے اوقات بحال ہوجائیں گے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ رمضان المبارک کے دوران سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں میں معمول کی تبدیلیوں کی وجہ سے کیے گئے ہیں ، جس کا مقصد پاکستان میں شہریوں کے لیے خدمات کو آسان ترین بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:جرمنی: افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ، پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کی

دریں اثنا امریکی سفارت خانے نے بھی اپنے آن لائن ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔ نظر ثانی شدہ فریم ورک کے تحت، درخواست دہندگان کو اب ملاقات کا وقت مقرر کرنے سے پہلے ایک پروفائل بنانا ہوگا۔ یہ اپ ڈیٹ ان رپورٹس کے ساتھ ملتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سمیت متعدد ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اگرچہ اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ وائٹ ہاؤس امریکی ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے داخلے کی سخت شرائط متعارف کرا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *