حکومت کا عیدالفطر پرریل کے کرایوں میں بڑے ریلیف کا اعلان،خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی

حکومت کا عیدالفطر پرریل کے کرایوں میں بڑے ریلیف کا اعلان،خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عیدالفطر پر عوام کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائے جانے اور ریل کے کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں: حنیف عباسی

انہوں نے کہا کہ عوام کوعید الفطر پر ریلیف دینے کے لیے عیدالفطر پر25 رمضان المبارک سے  4 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان 4 خصوصی ٹرینوں پر عوام کو کرایوں میں 20 فیصد کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے شعبہ کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں، ہماری توجہ زیادہ تر کارگو ٹرینوں میں بہتری لانے پر ہو گی، ہم کارگو کے ذریعے آمدنی کو ڈبل نہیں بلکہ کئی گنا زیادہ بڑھانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ بہت سارے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے اسکینر خراب ہیں ان کو ٹھیک کروانے کے لیے جمعہ کو خصوصی میٹنگ کی جائے گی تاکہ عیدالفطر پر مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں :حنیف عباسی

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے سامنے وہی بات اور وعدہ کروں گا جسے پورا کر سکوں، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ الخمداللہ پورے کیے ہیں، ایک وقت تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب رہ گئے تھے آج الخمد اللہ 16 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے سامنے وہی بات اور وعدہ کروں گا جسے پورا کر سکوں، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ الخمداللہ پورے کیے ہیں، ایک وقت تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر رہ گئے تھے آج الخمد اللہ 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری شرح سود 22 فیصد تھی آج اللہ کے فضل سے یہ 12 فیصد پر آ گئی ہے اور آئندہ 6 ماہ میں یہ ان شااللہ سنگل ڈیجٹ میں آ جائے گی۔ مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی تھی اور آج 1.5 پر ہے۔ ترسیلات زر2022 میں  3 کروڑ 80 ارب روپے تھا، آج اللہ کے فضل سے 18 ارب ڈالر ہے جس کے لیے ہمارا ہدف کہ ہم اسے 35 ارب روپے تک پہنچائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *