محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔لاہور، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات پر زور

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہروں جیسے کوئٹہ، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی سندھ کے علاقے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر اور باجوڑ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *