سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے تنخواہیں قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملازمین عید کی تیاری کرسکیں۔

صوبائی حکومت نے ایڈوانس تنخواہوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں 21مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: مانیٹری پالیسی جاری : شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار

دوسری جانب حکومت سندھ کی منظوری کے بعد سرکاری نوکریوں کیلئےعمر کی حد میں رعایت کے حوالے سے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر ہے تاہم عمر کی حد کا اطلاق پولیس و دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا، سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کے لیے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *