اپوزیشن پارلیمان میں غیر سنجیدہ ،مسائل کا حل نکالنا بھی انکی ترجیح نہیں، بلاول بھٹو

اپوزیشن  پارلیمان میں غیر سنجیدہ ،مسائل کا حل نکالنا بھی انکی ترجیح نہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمیں یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری اپوزیشن پارلیمان میں غیر سنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، اور ان کے لئے مسائل کا حل نکالنا ترجیح نہیں ہے۔ وہ صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور عوامی مسائل کے بارے میں ان کی کوئی سنجیدہ دلچسپی نظر نہیں آتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج صدر آصف علی زرداری نے اپنا تاریخی خطاب کیا ہے اور وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا ہے۔انہوں نے صدر کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں جہاں جہاں مسائل کی نشاندہی کی، وہاں ان کا حل تلاش کرنے کی بات کی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں ان مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اراکین کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی وہ ان کے حل کے لیے کوئی مثبت کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *