پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کرادیا گیا

تھائی لینڈ جانے والوں کیلئے خوشخبری، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

اب پاکستانیوں کو تھائی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا گیا، اب شہریوں کیلئے ای ویزا دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاحتی، ٹرانزٹ اور نان امیگرنٹ ویزے باآسانی حاصل کرنے کی سہولت ہوگی اور ویزا پروسیسنگ میں صرف 14 کام کے دن لگیں گے۔ سفر سے قبل ای ویزا کا پرنٹ نکالنا ضروری ہوگا۔ ڈیجیٹل کاپی قبول نہیں ہوگی تاہم ای ویزا کیلئے کسی ایجنٹ کی بھی اب ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان

ای ویزا کیلئے جعلی دستاویزات جمع نہ کروانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات، خاص طور پر ائیرلائن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کا حقیقی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اگر کوئی دستاویز جعلی پائی گئی ہے تو ویزا کی درخواست فوری طور پر مسترد کر دی جائیگی اور درخواست گزار یا ان کے ٹریول ایجنٹ کو بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔ تمام غیر تھائی شہری ای ویزاکیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *