مہنگائی سے پریشان شہریوں پر پی ڈے اے کا ایک اور بم

مہنگائی سے پریشان شہریوں پر پی ڈے اے کا ایک اور بم

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں پر ٹیکسز کا انبار لگا دئیے۔ دستاویزات کے مطابق پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مختلف چارجز کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ پہلی بار وہ چارجز بھی اب رہائشیوں کو دینے پڑیں گے جو پہلے عائد ہی نہیں تھے۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان فیصلوں کے مطابق ٹرانسفر فیس دگنی کر دی گئی ہے۔ پہلے 2 کنال پلاٹ ٹرانسفر کرنے کی فیس 1 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر تھا جو اب بڑھا کر 3 لاکھ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اٹارنی تصدیق کی فیس بھی 100 فیصد بڑھا دی گئی ہے نہ صرف یہ بلکہ این او سی فیس سمیت دیگر چارجز میں بھی کئی فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 3 مرلے گھر میں رہائش پذیر شہری اب 300 اور 2 کنال میں رہائش پذیر رہائشیوں کو اب 1 ہزار روپے اسٹریٹ لائٹس چارجز ادا کرنے ہونگے۔ اسی طرح دوکان اور کمرشل فلیٹس کو بھی 1، 1 ہزار روپے کے اسٹریٹ لائٹس چارجز ادا کرنے ہونگے۔ پہلی بار گراؤنڈ اور پارکوں کا بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق پارکس اور گراونڈ کے چارجز بھی 300 سے لیکر 1 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ فیسوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور ٹیکسز سے پہلے ہی شہری پریشان تھے اب ان پر نئے ٹیکس عائد کئے گئے جس سے ان کا حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

ن کے مطابق صرف ٹرانسفر فیس کو دیکھا جائے تو 5 اور 7 مرلہ پلاٹ کی ٹرانسفر فیس 31 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 63 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ایک اور 2 کنال پلاٹ کی ٹرانسفر فیس ایک لاکھ 56 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 12 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو نا انصافی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *