محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی کردی

اسلام آباد اور ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج شام تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی موسمی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ

شمالی علاقہ جات میںپشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو، اور بنوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صوبے کے بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم اور شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *