سندھ حکومت کا عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام ملازمین اور پنشنرز کو مارچ 2025 کی مکمل تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

یہ فیصلہ عید الفطر کے ممکنہ طور پر 31 مارچ یا یکم اپریل 2025 کو ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ ادائیگیاں یکم اپریل کو کی جانی تھیں، اب صوبائی حکومت نے تنخواہ اور پنشن21 مارچ 2025 کو ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سہولت سے مستقل، کنٹریکٹ، ورک چارجڈ اور کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین سمیت تمام سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *