پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئر پورٹ سے نیوزی لینڈ کے لیئے روانہ ہوگئی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز کے لیئے لاہور ائیر پورٹ سے نیوزی لینڈ کےلیئے روانہ ہوئی،پاکستانی ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے ہوٹل سے ایئر پورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بنوایا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا۔
16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی صاحبزادی کی طبیعت میں بہتری کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے کیوی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قیادت مائیکل بریسویل کو سونپی گئی ہے۔جبکہ نیوزی لینڈ بورڈ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی ٹیم میں شامل ہیں۔