پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے آئل کمپنیزکے  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔

آئل کمپنیز نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کی کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔

ریونیو شارٹ فال کے پیش نظر حکومت کا پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور

مٹی کے  تیل کی قیمت 10 روپے تک کمی  جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے تین دن کی عالمی قیمتوں میں کمی بیشی کے حساب سے قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *