ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ہو گیا۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 8 مارٍچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64538 بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ پیداوار پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.8 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 62187 بیرل تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
آٹھ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3033 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 7.6 فیصد زیادہ رہی۔
ملک میں گیس کی پیوستہ ہفتہ میں اوسط یومیہ پیداوار2820 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
آٹھ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33492 بیرل، پی پی ایل 9887 بیرل، پی اوایل 4549 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1128بیرل ریکارڈ کی گئی۔