29 مارچ کو شوال کا چاند 30 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا، کراچی کا نام بھی شامل

29 مارچ کو شوال کا چاند 30 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا، کراچی کا نام بھی شامل

مصری ادارے نے کہا ہے کہ 29 مارچ کو شوال کا چاند 30 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا۔

العربیہ اردو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے تیس سے زائد ممالک میں 30 مارچ کو عید الفطر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

مصری ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ انتیس مارچ کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہو جائے گا، اس دن قاہرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لئے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ کے درمیان موجود رہے گا۔

ملائیشیا میں اس دن چاند غروب آفتاب سے 5 منٹ پہلے اور انڈونیشیا میں غروب آفتاب سے 7 منٹ پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔ مصر کے شہر قاہرہ، حلایب، سکندریہ، سوھاج اور مصر کے باقی گورنریٹس شامل ہیں جن میں چاند دیکھا جا سکے گا۔

شوال کا چاند 29 مارچ کو نواكشوط، مراكش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، ليبيا، خرطوم، مقدشيو، أنقرة، عمان، دمشق، جيزان، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ میں دیکھا جا سکے گا۔

قدس شريف، بغداد، عدن، رياض، كويت سٹی، كيپ ٹاون، منامہ، تہران، دوحہ، ابوظہبی، دبئی، مسقط،  کوالا لمپور، جکارتہ، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن، ماسکو اور پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے جہاں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *