خیبرپختونخوا کے ملازمین کیلئے عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ملازمین کیلئے عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ

سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے پہلے ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ تک ادا کر دی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ ملازمین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے تاکہ عید کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں: 29 مارچ کو شوال کا چاند 30 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا، کراچی کا نام بھی شامل

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اور پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کو 21 مارچ کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں چھٹیوں کا امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے پیش گوئی کے مطابق ماہ رمضان 29 دنوں پر محیط ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو عید الفطر کی چھٹیاں 31 مارچ سے 2 اپریل تک (پیر سے بدھ) ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *