تیمور سلیم جھگڑا نے ٹی وی شو میں کرپشن کے الزامات لگانے پر شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمورسلیم جھگڑا نے ایم این اےشیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ تیمورسلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔
مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف میں مفادات کیلئے گروپنگ جاری، پارٹی میں ہر بندہ باس بننے کے چکر میں: شیر افضل مروت
تیمور سلیم جھگڑا نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت نے ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ 14دن کے اندرلگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں، بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔
اس کے علاوہ قانونی نوٹس میں شیر افضل مروت سے میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔