پاکستان فٹ بال لیگ کا ’جلیبیاں‘ بیچنے والے فٹبالر کو نقد رقم اور نوکری دینے کا اعلان

پاکستان فٹ بال لیگ کا ’جلیبیاں‘ بیچنے والے فٹبالر کو نقد رقم اور نوکری دینے کا اعلان

پاکستان فٹ بال لیگ (پی ایف ایل) نے فٹ بالر محمد ریاض کو 10 لاکھ روپے نقد انعام اور لیگ میں نمایاں مقام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالرمحمد ریاض کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا

پاکستان فٹ بال لیگ کی جانب سے یہ اعلان 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد ریاض کے شمال مغربی شہر ہنگو میں جلیبیوں پکانے اور فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے اور وزیراعظم کی جانب سے مدعو کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔  محمد ریاض کی جلیبیاں فروخت کرنے والی ویڈیو آن لائن وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے فٹ بالر کو نظر انداز کرنے پر حکومت اور کھیلوں کے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان سمیت برصغیر میں ایتھلیٹس عام طور پر معاشی طور پر انتہائی کمزور ہوتے ہیں، پی ایف ایل کے چیئرمین فرحان جونیجو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پی ایف ایل کی جانب سے محمد ریاض کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور پی ایف ایل میں نمایاں مقام سے نوازنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ فٹ بال کے میدان میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ٹیلنٹ اس تمام حمایت کا مستحق ہے جو ہم اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے مطابق اسے پیش کرسکتے ہیں‘۔  پی ایف ایل ایک فرنچائز لیگ ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے برطانیہ میں قائم ایک کمپنی کی طرف سے چلایا جاتا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری صرف فٹ بال کو نچلی سطح سے پاکستان میں پیشہ ورانہ سطح تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی ہدایات دھری رہ گئیں، پاکستان کا اسٹار فٹبالر’جلیبیاں‘ فروخت کرنے پر مجبور

 پی ایف ایل نے کہا کہ اس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا اور محمد ریاض کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور انہیں ہزاروں باصلاحیت فٹ بالرز میں ’اہم مثال‘ قرار دیا جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔  پاکستان فٹ بال لیگ نے کہا کہ ’پی ایف ایل‘ پاکستان میں فٹ بال کی بحالی اور محمد ریاض جیسے دیگر تمام فٹ بالرز کو بین الاقوامی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

محمد ریاض نے پی ایف ایل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گزشتہ حکومت کی جانب سے ڈپارٹمنٹل کھیلوں کی معطلی کے فیصلے کے بعد درپیش مشکلات کا ازالہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ میں پی ایف ایل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے فٹ بال سے اپنی کھوئی ہوئی محبت کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ میں پی ایف ایل کی حمایت کے ساتھ اپنا کھیل جاری رکھوں گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی دوسرے کھلاڑی کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

پی ایف ایل نے کہا کہ وہ محمد ریاض کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنے کے انتظامات بھی کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک میں فٹ بال ٹیلنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔  پی ایف ایل ہنگو میں فٹ بالرز کو مفت فٹ بال کٹس اور تربیتی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *