پنجاب میں ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ واپس، ٹکٹ کی سابقہ قیمت بحال

پنجاب میں ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ واپس، ٹکٹ کی سابقہ قیمت بحال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس سروس کے کرایوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور ٹکٹوں کی سابقہ قیمتوں کو بحال کر دیا گیا۔

لاہور بس سروس کا کرایہ 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کی بکنگ، تعلیمی اداروں اور تجارتی سرگرمیوں کا کرایہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لاہور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بس سروس 3 روٹس پر چلتی ہے اور سستی ہونی چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *