جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی حالات اور متعلقہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فوجی عہدیداروں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر زور دیا۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *