عید الفطر کے موقع پر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح وفاقی ملازمین کو بھی اپریل کی تنخواہیں مارچ میں ادا کی جائیں گی تاکہ وہ عید کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کر سکیں۔ اس سے پہلے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نےبھی عید سے قبل اپنے ملازمین کوقبل از وقت تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کے ذریعے اعلان کیا کہ عید الفطر کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی بجائے 26 مارچ کو دی جائیں گی۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کو اس کی اطلاع دے دی گئی تاکہ سرکاری ملازمین کو وقت پر تنخواہیں مل سکیں اور وہ عید کی تیاریوں میں کسی قسم کی رکاوٹ محسوس نہ کریں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عید الفطر کے پیش نظر اپنے سرکاری ملازمین کو 20 مارچ کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کا موقف تھا کہ چونکہ زیادہ تر سرکاری ملازمین مسلمان ہیں، اس لیے ان کو عید کی تیاریوں کے لیے جلد تنخواہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ عید کی خوشیوں کو بہتر طریقے سے منا سکیں۔