عیدسے قبل عوام اور ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

عیدسے قبل عوام اور ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 14 روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

نئے سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت کتنی کم ہو گی؟ اہم فیصلہ

بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے،پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، اور خاص طور پرڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھا دیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *