آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد کردیا

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد کردیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی گئی، عالمی مالیاتی ادارے نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

عیدسے قبل عوام اور ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کا خواہاں ہے،ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پالیسی لیول مذاکرات کے دوران ہی کیپٹو پاور پلانٹ کے گیس کے نوٹی فکیشن جاری کروائے، کیپٹو پاور پلانٹ کیلئے گیس کی قیمت 4ہزار 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *