وفاقی حکومت سے رمضان پیکج کے 5 اور 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

وفاقی حکومت سے رمضان پیکج کے 5 اور 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے ماہِ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے پانچ ہزار اور دس ہزار روپے کی امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا گیا۔

رمضان پیکج کے تحت دی جانیوالی رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادا کی جائیگی۔ حکومتی امدادی پیکج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے 2کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ 40لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: وفاقی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ

امدادری رقوم حاصل کرنے کیلئے شہریوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔ اگر ان دونوں اسکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

شہریوں کو اسکیم کیلئے رجسٹریشن کو چیک کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھیجنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *