معاشی میدان سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا اور وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہو گیا اورایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے ۔،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کیے اورآئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کیے گئے۔
پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بریفنگ دی اورآئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے واضح کیا کہ سولر پینلز ،الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں اور آئی ایم ایف کا الیکٹریکل گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایتیں ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا الیکٹریکل گاڑیوں کے پرزہ جات پر رعایتیں ختم کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا اہے اور
آئی ایم ایف نے سولر پینلز پر رعایتیں بھی ختم کرنے کا کہہ دیا اسکیساتھ ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے ۔