خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری

خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عادی جھوٹے شخص ہیں ، پی ٹی آئی کے کے کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگوکے دوران رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقےبولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں پر حملے بلوچ روایات نہیں ہیں، بی ایل اے جیسی تنظیموں کو پاکستان تحریک انصاف نے کبھی اون نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن کے دوران ملکی اداروں پر بےبنیاد الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ

فیصل چودھری نے مزید کہا کہ قومی سانحہ پر حکومت کی طرف سے سیاست چمکانے پر بے حد افسوس ہے، دہشت گردی کسی ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان بھر کا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *