سانحہ جعفر ایکسپریس، ڈی جی آئی ایس پی آر ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

سانحہ جعفر ایکسپریس، ڈی جی آئی ایس پی آر ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا آغاز

ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *