ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائیگا

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 16 مارچ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ سے ہو گا، قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور وہ میزبان کیویز کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میں نہیں چاہتا میرا بیٹا پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے : عمر اکمل

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کےمابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپرلیگ ، 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہونگے؟

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو سکائی سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *