مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ 12 اشیاء مہنگی، 15 سستی، 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔
مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید مہنگی ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 30 روپے64 پیسے فی کلو مہنگی جبکہ حالیہ ہفتے میں کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن اور بڑا گوشت 6 روپے کلو مہنگا ہوا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی
ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا۔ سستی ہونے والی اشیاء میں پیاز فی کلو 13 روپے 97 پیسے سستا ہوا۔ آلو 5 روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران دال چنا 6 روپے تک، دال ماش 2 روپے 28 پیسے فی کلو تک سستی ہوئی۔
اس کے علاوہ مہنگی ہونے والی اشیاء میں انڈے ،دال مسور، چاول، کوکنگ آئل اور گھی شامل ہیں۔