پراپرٹی مالکان کیلئے اہم خبر، ڈی جی ایکسائز نے وارننگ دیدی

پراپرٹی مالکان کیلئے اہم خبر، ڈی جی ایکسائز نے وارننگ دیدی

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون شروع، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ریکوری ٹارگٹ مکمل نہ کرنیوالے افسران کو ہٹایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر افسران کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔ ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے ای ٹی اوز، انسپکٹرز کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا۔ شوکاز کے بعد تنخواہوں میں کٹوتی اور سال کے اختتام پر عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا۔ پراپرٹی ٹیکس نادہندہ کی سیل پراپرٹی کو ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹائون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کر دی گئی

28ارب سے زائد کا ریکوری ٹارگٹ، ای ٹی اوز آپریشنز کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ لاہور میں 86کروڑ کی نادہندہ 12ہزارپراپرٹیز کو سیل کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ 38ہزار سے زائد پراپرٹی سیل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور میں36ہزار پراپرٹیز 11کروڑ ادائیگی کرکے ڈی سیل کی گئی ہیں۔ صوبے بھر سے 83کروڑ ادائیگی کرکے 11ہزار 7پراپرٹیز ڈی سیل کی گئی ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے وارننگ دی کہ شہری ٹیکس بروقت ادا کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *