پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرا دی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے۔
پاکستان کو قرض قسطوں میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دیا اور کہا کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراوٴنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا، معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہو گیا ہے۔
اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری کی جائے گی۔