پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ حکومت جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور اکوڑہ خٹک پر قوم کو اعتماد میں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع ان تمام باتوں پر اعتماد میں لینے کی بجائے پی ٹی آئی کو فکس کرنا چاہتے تھے۔