3 نئے وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ آخری تین وزرا کی حلف برداری کیساتھ مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تین وفاقی وزرا کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے تینوں وزرا سے حلف لیا اور قلمدان بھی سونپ دیے گئے۔

مزید پڑھیں: اہم ایشوز کو پارلیمنٹ میں نظرانداز کر دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ، چوہدری ارمغان سبحانی کو وزیر مملک برائے منصوبہ بندی و ترقی اور ڈاکٹر شذرہ منصب کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54 ہوچکی ہے، جس میں 31 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *