پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قلت سے متعلق افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصرملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ پنجاب زون کے ترجمان نے کہا کہ کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز چینی کی قلت کے حوالے سے بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کےخلاف سازش کر رہے ہیں۔
مہنگائی میں اضافہ، 12 اشیاء مہنگی، 15 سستی، 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کو دوسری صنعتوں کی طرح فری کام کرنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں کرشنگ سیزن میں گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور چینی کے پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔