لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے خودکش دہشتگرد گرفتار کرلیا

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے خودکش دہشتگرد گرفتار کرلیا

سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

لاہور برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش دہشت گرد گرفتار لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ ترجمان کے سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات پردو خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ،آئی جی خیبر پختونخوا

کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک دہشتگرد زخمی حالت میں فرار ہو گیا جبکہ ایک خودکش دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائراور بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواہی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گرفتاردہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے۔ دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔

دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *