میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے خریداری کیلئے تینوں گروپس کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، تینوں گروپس نے اپنی شرائط پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، گروپس کی جانب سے شرط عائد کی گئی کہ ایف بی آر، پی ایس او، ایوی ایشن کے اربوں کے واجبات حکومت اپنے ذمے لے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری جولائی تک کرنے کا ہدف دیا ہے۔