بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں ، رہنما تحریکِ انصاف شاندانہ گلزار

بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں ، رہنما تحریکِ انصاف شاندانہ گلزار

رہنما پاکستان تحریک انصاف شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لوگوں کی پہچان نہیں ہے، ہم سے عہدوں کا درست انتخاب کرنے میں غلطیاں ہوئی۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے اندر شیروانی گینگ کون ہے ؟ کیا ایسا تو نہیں کہ ہر دوسرا بندہ سی ایم کے پی کے اور ہر تیسرا بندہ پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے جس پر شاندانہ گلزار نے جواب دیا کہ جس دن مجھے ثبوت ملے گا میں ایسے لوگوں کو خود ایکسپوز کروں گی۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ مجھے خواتین کا شیر افضل مروت کہا جاتا ہے ، مروت کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جتنی قربانیاں مروت نے دیں موجودہ قیادت میں سے کسی نے نہیں دیں، مروت کو ان ڈسپلن کہا جاتا ہے ، پی ڈی ایم کی ہر پارٹی چاہتی ہے مروت ان کے پاس چلا جائے ،مروت کو بہت غصہ ہے مگر ابھی غصے کا وقت نہیں ہے۔

پروگرا م کے میزبان نے سوال کیا کہ اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹر نے پہلی دفعہ ٹرمپ کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی والوں نے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن سے اتنی امید کیوں رکھی ہوئی تھی ؟ جس پر رہنما تحریک انصاف نے جواب دیا کہ میری امیدیں ٹرمپ سے نہیں خان اور پاکستانی عوام سے ہیں ۔

تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسد عمر فائننس منسٹر رہتے ہم کبھی ائی ایم ایف کے پاس نہ جاتے شاندانہ گلزار۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *