ہوم اینڈ اوے سیریز میں کرکٹرز پر جرمانے، عامر جمال کو سیاسی نعرے والے ہیٹ پر لاکھوں کا جرمانہ

ہوم اینڈ اوے سیریز میں کرکٹرز پر جرمانے، عامر جمال کو سیاسی نعرے والے ہیٹ پر لاکھوں کا جرمانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانے، سب سے زیادہ جرمانہ کرکٹر عامر جمال کو ہوا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔

شاہد آفریدی اور یونس خان روزہ نہیں چھوڑنے دیتے تھے، عمر اکمل

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ عا مر جمال کو ہوا، عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران جو ہیٹ پہنا ہوا تھا اس پر سیاسی نعرہ درج تھا اور عامر جمال کو تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا جبکہ جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت کرکٹرز کو جرمانہ ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *