لشکر اسلام کے سربراہ مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے

لشکر اسلام کے سربراہ مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے

پشاور میں مسجد کے باہر  ہونے  والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر انتقال کر گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مفتی منیر شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مفتی منیرشاکرشدید زخمی تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *