ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے۔

اسلام آباد سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اب وہ وقت ختم ہو گیا ہے کہ بزنس مین حکومت کے پاس جائے گا بلکہ اب حکومت کو بزنس مین کے پاس آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سارا بجٹ بیرونی قرضوں کی مد میں چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چولستان پراجیکٹ کیلئے سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

پاکستان کی معاشی بحالی کے لئےچیلنجز درپیش ہیں، ہماری ٹیکس کولیکشن انتہائی کم ہے، جب تک ٹیکس جمع نہیں ہو گا ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 40 برسوں سے کامیاب ممالک نے ایکسپورٹ کو بڑھایا ہے۔

ہمیں بھی اس کو بڑھانا ہو گا اگر ملائیشیا جیساملک روڈ میپ بنا کر آگے بڑھ سکتا ہےتو ہم کیوں نہیں بنا کر آگے بڑھ سکتے۔ 2013 میں ہم نے ایک روڈ میپ ویژن 2025 بنایا تھا تاکہ ہم ٹاپ 30 ترقی یافتہ ممالک میں فہرست میں آسکیں۔

میاں محمد نوازشریف کو نکال کر اس ویژن کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سپورٹس کمپلیکس کا جھوٹا کیس بنا کر اڈیالہ جیل بھیجا گیا ، 4سال کی بدترین فیصلہ سازی نے ملک کو تباہ کردیا، تمام انویسٹرز ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے وسائل صوبے میں استعمال نہیں ہو رہے : سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سے قبل پاکستان اندرونی سطح پر مکمل ڈیفالٹ ہو چکا تھا، اگر ہم انتخابات کا اعلان کر تے تو ہم دو تہائی سے الیکشن جیت جاتے مگر ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *