قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےسے پابندی ہٹنے کے بعد اب ملکی ایئر لائن کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔اس بارے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا بتانا ہے کہ چھوٹی عید کے بعد پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری، تین گروپس نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے یہ بات لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، ہماری کوشش ہے برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

ڈاکٹرمحمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا جائے گا جس میں میڈیا کو بھی مدعو کیا جائیگا۔واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی طرف سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز تقریباً ساڑھے 4سال بعد پیرس کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *