پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 91 رنز کے آسان ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔
کرائسٹ چرچ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.4 اوورز میں91 رنز اسکور کیے تھے۔
نیوزی لینڈ ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.4 اوورز میں91 رنز اسکور کیے، پاکستان کے 91 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹم سائفرٹ 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد فن ایلن اور ٹم رابنسن کی نا قابل شکست اننگز نے نیوزی لینڈ کو فتح دلا دی، فن ایلن نے ناقابل شکست 29 رنز اسکور کیے جب کہ ٹم رابنسن نے ناقابل شکست 18 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم اننگز کے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں دونوں اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد عرفان خان ایک رن بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، شاداب خان صرف 3 رنز بنا سکے۔
مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 32 رنز تک ہی محدود رہی، عبدالصمد نے 7 ،جہانداد خان نے 17، شاہین شاہ آفریدی 1 اور ابرار احمد 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد علی 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے4، جمینیشن 3، ایش سودھی 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں نیوزی لینڈ میں نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں درست ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔میچ سے پہلے ہیگلے اوول میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دیں۔ دونوں ٹیموں کی موجود گی میں گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرکپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ توقعات کے مطابق کرکٹ نہ کھیلنے پر فینز ٹیم سے خوش نہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نیا کامبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
سلمان علی آغا کپتان، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد علی، ابرار احمد
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
ٹم سیفرٹ، فن ایلن، ٹم رابنسن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل ( کپتان)، زیک فولکس، کائل جیمیسن، ایش سودھی، جیکب ڈفی، سر سے سر