روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے اپنی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری قومی فلکیاتی ادارے کے مطابق دنیا کے 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا، آخری روزہ ہفتہ 29 مارچ کو ہوگا، اور عید الفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10, 10روپے فی لیٹر کا اضافہ

دوسری جانب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الفطر 30 مارچ اتوار یا 31 مارچ پیر کو ہوسکتی ہے۔

 ان کے مطابق امارات میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے پیدا ہوگا، لیکن سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث اسے دیکھنا مشکل ہوگا۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *