آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے علاقے پرتھاں میں مسافر کوسٹر کے حادثے میں 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر کوچ کھائی میں جا گری،6افراد جاں بحق
اتوار کو آزاد کشمیر کے ضلع حویلی سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر محمود گلی کے قریب پرتھاں کے مقام پر اچانک برف سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 3 افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آزادکشمیر لسڈنہ کوسٹر حادثہ ۔
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/BFICWPtpKY— Sardar Amir Yaquoob (@AmirYaquoobPTI) March 16, 2025