دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔