نوشکی : فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ، دوشہریوں سمیت 3اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

نوشکی : فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ، دوشہریوں سمیت 3اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

نوشکی کے علاقے دالبندین روڈ میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سکیورٹی فورسز کے  3 جوان شہید اور خودکش حملہ آورکے علاوہ تین اہم دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق دہشت گردوں نے  آج صبح ایف سی کانوے پر  نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خود کش حملہ کیا،  سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف  فوری موثر جوابی کاروائی کی،  جوابی کاروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بزدلانہ  خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان  اور دو سویلین شہید ہو گئے ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہےکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

 سکیورٹی فورسز نے کلیرنس آپریشن شروع کرتے ہوے ڈرون کے ذریعے فضائی نگرانی کا آغاز کردیا ، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سارا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا ہے ،  ادھر کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر بھی دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقابلے  میں  اہم دہشت گرد بشیر زیب کے بھائی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کی بھاری نفری نوشکی پہنچ گئی ، جائے وقوع کے داخلی اور خارجی راستے بند پہاڑوں پر سنائپر تعینات ایک بھی دہشت گرد کو زندہ نہیں چھوڑا جائے گا –

حملے میں بس کے دونوں ڈرائیورز کی شہادت کی اطلاعات بھی ہے دونوں ڈرائیور سویلین تھے جبکہ بس میں سوار مسافروں سمیت شہادتوں کی تعداد 5 ہو چکی ہے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نوشکی میں دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے  نوشکی میں ہونیوالے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس  کیا ہے اور  جاں بحق افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ، وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *