احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی زوال کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرا دیا

احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی زوال کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرا دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے قومی مفادات پر سیاست کو ترجیح دینے والی سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق اپنے آبائی شہر شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے دیر ینہ دوست ہیں اور ہم انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کو لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لائیں گے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے کافی مضبوط ہیں۔ انہوں نے دشمن قوتوں پر الزام لگایا کہ وہ سی پیک اور بلوچستان کی کم سے کم ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر 2018 کے بعد دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت دینے کا الزام بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے کل پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے لاہورمیں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

انہوں نے دہشت گردی کی مذمت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مضبوط قرارداد کے حصول میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سراہا۔معاشی خدشات کو دور کرتے ہوئے انہوں نے اس کے جائزے کوتسلی بخش قرار دیا۔احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی زوال اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ کے نقصان کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت کو قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *